انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صحافیوں نے ہر دور میں قربانیاں دیں،خرم نواز گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے صحافیوں نے ہر دور میں قربانیاں دیں، مغرب ہو یا مشرق ملک غریب ہو یا امیر ہر خطہ اور ملک میں صحافیوں کے لئے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی آسان نہیں ہوتی لیکن پھر بھی صحافی جان پر کھیل کر مظلوم اور کمزور طبقات کی آواز بنتے ہیں۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،میڈیا کا کردار صرف خبر رسانی تک محدود نہیں بلکہ بیداری شعور میں ان کا کردار نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک مضبوط، منصفانہ اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر تا ہے،آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی آزادی اظہار کے ساتھ منسلک ہے۔(جاری ہے)
میڈیا کو چاہیے کہ وہ عوام کو آئینی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرے تاکہ ایک با شعور اور قانون پسند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔انہوں نے اپنے بیان میں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صحافت کا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں صحافیوں نے حق گوئی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شعبہ صحافت قومی سلامتی کے تحفظ، حقیقی جمہوریت کے فروغ، سسٹم کی قباحتوں کی نشاندہی اور قانونی کی بالادستی کیلئے جہدو جہد کر رہا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور قانون انہوں نے کے تحفظ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔