آج کے دن ساری صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج کے دن ساری صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اجمل آصف کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج سدھار اور مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنا اللہ خاں نے منصوبہ جات کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
مسلم لیگ ن رہنماوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔
رانا ثناءاللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج یوم آزادی صحافت ہے، صحافت کے دن پر آج پاکستان کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم صحافت پر یقین نہیں ہم صحافت پر ایمان رکھتے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں جمہوریت اور صحافت کی آزادی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جس کا کلچر بدتمیزی ہے، جن کا کلچر ہے اپنے مخالف دیکھو تو اس کو گالیاں دو، ایک گالی گلوچ برگیڈ بنایا ہے، جب وہ حکومت میں تھے تب بھی اور اب اپوزیشن میں تب بھی گالم گلوچ کا کلچر اپنائے ہوئے ہیں، اس گالی گلوچ برگیڈ کی وجہ سے قوانین بنائے گیے، وہ قوانین کی وجہ سے صحافی برادری کو بھی برے لگے۔
سانحہ نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
انہوں نے کہا کہ آج اپنی ذاتی حثیت اور وزیر اعظم کی طرف سے اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، اگر قوانین میں کچھ ترامیم کرنی ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، وزیر اعظم کی ٹیم صحافی برادری کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہگالم گلوچ برگیڈ کو روکنا صحافی برادری کی بھی ذمہ داری ہے، ایک ایسی جماعت کے لوگ جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان کا تدارک کرنا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہندوستان اس واقعہ کو کشمیر میں ظلم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے, بھارت منصوبے بنا رہا ہے، میرے پاس مودی کو دینے کے لیے ایک ہی جواب ہے، مودی دیکھ لے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مودی کو۔کہتا ہوں پتہ کرلو ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت ہے، ہندوستان کو اچھی طرح پتہ ہے ہم اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں، آج کا تجربہ مودی کو دیکھانے کے لیے ہی کیا گیاہے ۔
ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
فیصل آباد: پاکستان کی عوام اطمنان رکھے، سپاہ سالار اس وقت مرد مومن ہے، سپاہ سالار پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگوں کی زندگی بھی چاہتے ہیں، آگر ہم پر حملہ کیا گیا تو اس کو جواب منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صحافی برادری نے کہا کہ اللہ نے کے لیے
پڑھیں:
ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے عالمی یومِ مزدور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کےلیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول، سماجی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے بتایا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے اور مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں مزید کہا ہے کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں۔ ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔
عالمی حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کارکنوں کے روشن مستقبل کےلیے انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔
عالمی یوم مزدور اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے بتایا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کی ہنرمندی کےلیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ایک منصفانہ لیبر ماحول اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کام کرنا ہوگا۔