مریم نواز شریف کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مند خواتین جرات اور وقار کے ساتھ وہاں قدم رکھ چکی ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید لکھا کہ خوشی ہے کہ وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ، سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔