سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔
سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 اب بینک سے آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے مہنگی ویریئنٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار ہے جسے یو بی ایل کے فنانس پروگرام کے تحت 17 لاکھ 46 ہزار اور ایک لاکھ 2 ہزار کی آسان ماہانہ قسط پر صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب: طلبہ کو بِلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس فراہمی کی بیلٹنگ مکمل
یو بی ایل ڈرائیو پروگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے اپلائی اور ویریفکیشن کے عمل کو آسان رکھا گیا ہے۔ پروگرام سے استعفادہ کرنے کے خواہش مند افراد یو بی ایل کے لنک کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوزوکی سوئفٹ گاڑی یو بی ایل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوزوکی سوئفٹ گاڑی یو بی ایل یو بی ایل کے لیے
پڑھیں:
کراچی، بنارس پل پر سوزوکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جھلس کر زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔