برطانیہ، 4 ایرانی شہریوں سمیت 5 افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن پولیس نے دہشتگردی کے منصوبہ میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے 4 ایرانی شہری ہیں، جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس وقت زیر حراست ہیں، جبکہ ایک شخص کی شہریت اب تک تصدیقی عمل میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا لندن میں اہم عمارت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔
میٹروپولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ہم متاثرہ مقام کے رہائیشوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انہیں آنے والی اپڈیٹ فراہم کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور ہم مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ مقصد اور عوام کے لیے لاحق کسی خطرے کا تعین کیا جا سکے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کی تلاش میں گریٹر مانچسٹر، لندن اور سوئیڈن میں چھاپے مارے گئے، اور مزید تفتیش جاری ہے، اس کے علاوہ لندن پولیس نے مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کردیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔