— فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔

رینجرز کے ترجمان  کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی آر درج ہے۔

ترجمان کے مطابق  گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ سائٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

کراچی  کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی  طارق نواز  نے کہا کہ  واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں،  ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے،  ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔ 

پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔

چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے سیکورٹی آفسیر سے چھینا گیا اسلحہ بھی ملا ہے، کراچی۔ اس گروہ نے چھینی گئی گاڑی میں تین وارداتیں کی ہیں، اس گروہ کا سربراہ دیدار جاگیرانی ہے جو فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک وین لوٹنے میں پانچ ملزمان شامل تھے، اس گروہ میں 8 سے 10 لوگوں پر مشتمل ہے، گینگ بنک سے رقوم لیکر نکلنے والے اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
  • کراچی میں نو عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
  • کراچی،نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ،متعدد دکانوں کی تلاشی