وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت سرحدی تناؤ سمیت ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔
پاک بھارت کشیدگی: آزاد کشمیر کے حساس علاقوں میں انتظامیہ نے آٹا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس
مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔