رپورٹ کے مطابق کمپنی کا ہدف ہے کہ آسمانی بجلی سے حاصل ہونے والی توانائی کو’کمپریسڈ ایئر’ یعنی دباؤ والی ہوا اور دوسرے جدید طریقوں سے ذخیرہ کیا جا سکے تاکہ بعد میں اسے بجلی یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔  اسلام ٹائمز۔ جاپانی کمپنی، نپون ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کارپوریشن نے ایک خاص قسم کا ڈرون تیار کیا ہے جو نہ صرف بجلی کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے بلکہ اسے زمین تک محفوظ طریقے سے پہنچا بھی سکتا ہے۔ این ٹی ٹی کا تیار کردہ ڈرون ایک خاص لائٹننگ پروٹیکشن کیج یعنی بجلی سے محفوظ ڈھانچے سے لیس ہوتا ہے۔ یہ ڈرون بادلوں کے قریب اُڑتا ہے جہاں آسمانی بجلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جب بجلی گرنے والی ہو، تو یہ ڈرون اُسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور خاص تاروں کے ذریعے زمین تک لے آتا ہے۔ اس طرح، بجلی انسانوں، عمارتوں یا مشینری کو نقصان پہنچانے کی بجائے محفوظ طریقے سے زمین میں جذب ہو جاتی ہے۔

این ٹی ٹی صرف بجلی کے حملے سے بچاؤ تک محدود نہیں رہی، بلکہ وہ اس توانائی کو جمع کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ آسمانی بجلی سے حاصل ہونے والی توانائی کو کمپریسڈ ایئر یعنی دباؤ والی ہوا اور دوسرے جدید طریقوں سے ذخیرہ کیا جا سکے تاکہ بعد میں اسے بجلی یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ نئی ایجاد خاص طور پر ان اداروں کے لیے مفید ہو سکتی ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن (یعنی موبائل نیٹ ورک)، بجلی کی فراہمی یا اہم حکومتی نظام چلاتے ہیں۔ جب ان کا انفراسٹرکچر (یعنی نظام یا عمارتیں) بجلی سے محفوظ رہیں گی، تو نقصان کم ہوگا اور سروسز بہتر چلتی رہیں گی۔

این ٹی ٹی کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں آسمانی بجلی کو زمین تک پہنچنے سے مکمل طور پر روک سکے۔ یعنی وہ بادلوں میں موجود توانائی کو جذب کرکے زمین پر گرنے والی بجلی کو ختم کر دے۔ اگر یہ ممکن ہوا، تو دنیا بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں بجلی سے ہونے والے نقصانات بڑی حد تک ختم ہو جائیں گے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ انقلابی ڈرون ٹیکنالوجی آسمانی بجلی کو قابو میں لا کر نہ صرف انسانی جان و مال کی حفاظت کرتی ہے بلکہ اس توانائی کو محفوظ کر کے فائدہ بھی پہنچا سکتی ہے۔ یہ ایک امید افزا قدم ہے جو مستقبل میں قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آسمانی بجلی توانائی کو کیا جا سکے بجلی سے بجلی کو

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا