پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا

رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔

سکھ برادری  نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے،  اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو  پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں، اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری وہ دھرتی ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں۔

سکھ برادری نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پاکستان سے نہیں گزرنے دیں گے،  بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکھ برادری نے

پڑھیں:

ایران کیساتھ کھڑے ہیں;ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے، نواز شریف

سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  نے  لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے،شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے،مریم نواز میڈیکل سٹی بنا رہی ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی علاج کی سہولتیں دے رہے ہیں ، لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی جاری ہے، کسان کارڈ کی تقسیم کی جا رہی ہے، ہر سیکٹر میں مریم نواز جان فشانی سے کام کر رہی ہیں بجلی کے نرخوں میں کمی کی جارہی ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، عمران خان کے دور میں شرح سود کہاں تھا ،اب کہاں ہے۔
 نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،اسرائیل نے ایران سے بہت زیادتی کی، یہ کون سا طریقہ ہے کہ کسی کے گھر پر حملہ کر دیا جائے، پاکستان امن پسند ملک ہے،
ہم امن چاہتے ہیں ،خوش قسمتی ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے،

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، علامہ عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو
  • پہلگام حملہ آور اب تک آزاد کیوں ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
  • ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا: پہلگام واقعے پر پاکستان کلیئر
  • بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
  • غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے ،عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے. پاکستان
  • ایران کیساتھ کھڑے ہیں;ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے، نواز شریف
  • صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہيں، خواجہ آصف
  • اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف
  • ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف
  • اسرائیلی حملہ بربریت ہے‘، صحافتی برادری ایرانی عوام کے ساتھ ہے’، کے یو جے