پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے غنڈا گردی کی انتہا کردی۔ واقعے کے فوری بعد ہی پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔
نیوز لانڈری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کو کھلم کھلا دھمکیاں دیں اور یہاں تک کہ پاکستان کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے کی باتیں بھی نشر کی گئیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا۔
بھارتی نیوز چینلز پر مسلسل پاکستان کے خلاف کسی بڑے واقعے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے، جبکہ مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی جنگی تیاریوں کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
جعلی پاکستانی ماہرین کو بلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں پروگراموں میں ذلیل کیا جائے، اور ان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی جائے۔
نیوز لانڈری کے مطابق ارناب گوسوامی جیسے اینکرز نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو بلا کر اپنے پروپیگنڈے کو بڑھانے کی ناکام کوشش کی۔
اس دوران گودی میڈیا نہ تو مودی سرکار کی ناقص سیکیورٹی پر سوال اٹھا رہا ہے اور نہ ہی پالیسی ناکامیوں پر بات کر رہا ہے۔
حیران کن طور پر پہلگام متاثرین کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے، اور تمام تر توجہ پاکستان کے ساتھ جنگی بیانیے پر مرکوز کی جارہی ہے۔
ایک بھارتی صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ بھارتی میڈیا اور اس کے اینکرز پورے ملک کے لیے باعث شرمندگی بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پہلگام فالس فلیگ بھارتی میڈیا
پڑھیں:
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
سٹی42: فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ، پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بھارتی سائبر گروپس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عطا تارڑ کے ذاتی نمبر پر مسلسل کالز اور ہراسگی پر مبنی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ بھارتی عناصر کی جانب سے وفاقی وزیر کو ہراساں کرنے کی یہ کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے کامیاب سفارتی اور میڈیا بیانیے سے شدید خائف ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا ثبوتوں کے ساتھ پردہ چاک کیا ہے جس پر عالمی سطح پر بھارت کو تنقید کا سامنا ہے۔