Daily Sub News:
2025-05-04@16:01:44 GMT

چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ماسکو میں عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نئی صورتحال میں چین روس تعلقات کی ترقی اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر صدر پیوٹن سے اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔انہوں نے  یقین ظاہر کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا ہوگا، تزویراتی تعاون آگے بڑھے گا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور بین الاقوامی برادری میں مزید استحکام اور مثبت توانائی آئے گی۔

اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ اس  تاریخی لمحے پر  ماسکو میں منعقد ہونے والی  تقریبات میں شرکت صدر شی جن پھنگ کے دورے کا ایک اہم حصہ ہے، اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انعقاد میں چین اور روس کی باہمی حمایت کی لازمی ذمہ داری بھی ہے۔
اس سال اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ چین اور روس اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، گلوبل ساؤتھ کو متحد کریں گے، عالمی حکمرانی کی درست سمت میں قیادت کریں گے، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کے خلاف واضح موقف اختیار کریں گے، اور مساوی، منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز پاک بھارت کشیدگی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی امریکی چیمبر آف کامرس کا  وائٹ ہاؤس کو خط،   ٹیرف میں فوری کمی کا مطالبہ مشہور امریکی فٹ ویئر برانڈز کا  وائٹ ہاؤس سے ٹیرف استثنیٰ کا مطالبہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، صدر نیو ڈیولپمنٹ بینک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی 80 ویں سالگرہ کریں گے

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی،ایرانی وزیرخارجہ پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

 

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی،ایرانی وزیرخارجہ پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت
  • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • پاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وزیر خارجہ عباس عراقچی ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، ایران
  • ایران کےوزیر خارجہ عباس عراقچی کا پیر کو پاکستان کا دورہ متوقع 
  • ملکی ‘ غیر ملکی صحٓفیوں کا دورہ کنٹرول لائن ‘ وزیراطلاعات ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر تمام سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دینگے 
  • پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا جائے گا، وزارت اطلاعات
  • اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت