تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس وقت  انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہوا کچھ نہیں، فیلڈ افسران کے اختیارات میں اضافہ سے کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔

صدر آل پاکستان تاجران نے کہا کہ جہاں بھی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگی ہے منتھلی کرپشن کی وصولی جاری ہے۔ ٹیکس افسران کو مزید اختیارات دینے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ کاروباری طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کر رہاہے کسی کو اس کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔

علاوہ ازیں  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو معیشت دشمن قرار دے دیا۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانونی کارروائی یا نوٹس کے بغیر کاروباری لوگوں کے اکاونٹس  سے پیسہ نکلوانے کا اختیار دینا ڈاکوں راج کے مترادف ہے۔

صدر نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے بعد پکے کے ڈاکووں نے تاجروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی تیاری کر لی۔ تاجروں کا اتحاد و اتفاق حکومت و ایف بی آر کو ایسے ظالمانہ اقدامات سے باز کرے گا۔ مارکیٹیوں اور کاروباری مقامات پر ٹیکس افسران کی تعیناتی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری مقامات پر افسران کی تعیناتی کا اختیارکاروبار تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہوگا۔

 تاجروں کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ھونے دیں گے  ۔ کاشف چوہدری 

حکومت کو فوری طور پر انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس واپس لینے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کاشف چوہدری

حکومت نے ملک و تاجر دشمن ترمیمی آرڈیننس واپس نہ لیا تو تاجر برادری آئندہ کا لائحہ عمل دے گی کاشف چوہدری 

حکومت نے پہلے بھی تاجر دوست سکیم کے نام پر کاروباری حضرات کو شکجنے میں پھنسانے کی کوشش کی کاشف چوہدری

تاجروں نے تاریخ ساز ملک گیر ہڑتال کرکے اہف بی آر کو ظالمانہ ٹیکسز واپس لینے پر مجبور کیا کاشف چوہدری

ایف بی ار میں کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے راتوں رات ترمیمی ارڈیننس لایا گیا کاشف چوہدری

اگر کسی نے تاجروں کے اکاونٹس منجمد کیے تو ہم سخت ردعمل دیں گے کاشف چوہدری

ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے ایف بی آر کو ٹاسک دیئے جاتے ہیں کاشف چوہدری 

کاروبار کے لئے جتنی اسانیاں ہونگی اتنی معیشت پروان چڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے کاشف چوہدری

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس افسران کاشف چوہدری انکم ٹیکس نے کہا کہ انہوں نے ایف بی دیں گے ٹیکس ا کے لئے

پڑھیں:

پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند

پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، جس کے باعثقومی خزانے کو یومیہ 25 ملین سے زائد، جبکہ تاجر و ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں روپے یومیہ نقصان ہورہا ہے۔بارڈر بند ہونے سے طورخم سے کراچی تک ہزاروں ٹرانزٹ ٹریڈ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ بندش کے باعث افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی بھی بری طرح متاثر ہے. جمرود و پاک افغان شاہراہ پر سینکڑوں کڈوال پھنس چکے ہیں، جن میں خواتین بوڑھے بچے سمیت مرد شامل ہیں۔پاک افغان طورخم بارڈر کے بند ہونے پر تاجر کا کہنا ہے کہ تاجر و ٹرانسپورٹرز سب پریشان ہیں اور یومیہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے، لوڈ گاڑیوں کے ٹائر خراب ہونے لگے ہیں اور ڈرائیورز کے اخراجات ختم ہوگئے ہیں۔طورخم بارڈر بندش سے دو ہزار سے زائد مقامی مزدور و کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس بے روزگار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  چین : کرپشن پر 2سابق سینئر عہدیداروں کو حکمراں جماعت سے نکال دیا گیا
  • کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • ایف بی آر نے ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں
  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
  • کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کاشف شیخ
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری