کراچی، ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیراہتمام دوسری سالانہ "ائمہ جمعہ کانفرنس" کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
صدارتی خطاب بزرگ عالم دین مفسر قرآن شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا، جبکہ مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، مولانا شیخ اصغر حسین شہیدی، مولانا سید بدر الحسنین عابدی، بزرگ عالم دین مولانا شیخ غلام محمد سلیم، علامہ سید محمد علی نقوی اور مولانا سید طالب موسوی نے بھی خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں دوسری سالانہ ائمہ جمعہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید محمد علی نقوی اور مولانا سید حیدر زیدی کی میزبانی میں "کلام امام رضاؑ کی روشنی میں ائمہ جمعہ کے فرائض" کے عنوان سے جامع مسجد و امام بارگاہ بوتراب میں منعقدہ کانفرنس میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں ائمہ جمعہ سمیت ہیئت کی پوری کابینہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی نے کی۔ مولانا قاری آصف اصفہانی نے تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔
صدارتی خطاب بزرگ عالم دین مفسر قرآن شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا، جبکہ مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، مولانا شیخ اصغر حسین شہیدی، مولانا سید بدر الحسنین عابدی، بزرگ عالم دین مولانا شیخ غلام محمد سلیم، علامہ سید محمد علی نقوی اور مولانا سید طالب موسوی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ائمہ جمعہ کی جانب سے پیش کی گئیں آراء و تجاویز کو مولانا سجاد رضوی نے قلمبند کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا علیم رحمانی نے انجام دیئے۔ ائمہ جمعہ کانفرنس کے انتظامات علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ سید طالب موسوی اور علامہ سید سجاد رضوی پر مشتمل کمیٹی نے انجام دیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بزرگ عالم دین اور مولانا مولانا شیخ مولانا سید علامہ سید
پڑھیں:
اربعینِ امام حسینؑ پر راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی
اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو ان کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے راستوں کی بندش کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور اربعین کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی، جو محفل شاہ خراسان سے شروع ہو کر امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی، عزاداری ونگ سندھ کے صدر علامہ انور علی جعفری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور ضلعی وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو ان کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریلی میں ماتم داری دستہ امامیہ کراچی ریجن نے کی۔ اس موقع پر تحریک بیداری امت کے قافلہ سالار و دیگر ذمہ داران، اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے صدر سروش رضا اپنی کابینہ کے ہمراہ ریلی میں شریک تھے۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے راستوں کی بندش کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور اربعین کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔