خطے میں کشیدہ صورتحال: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی قطر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کی بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر