کراچی: لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ.
مقتول کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں پانی کا بحران سنگین، چھ دن بعد بھی فراہمی بحال نہ ہوسکی
کراچی:شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریا ت پوری کیں۔
آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہترہو نے کا امکان ہے جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو نے دعوی کیا ہے کہ اتوار کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیا جا ئے گا، پیر سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں 29 اپریل کو 84 انچ کی لائن پھٹنے سے شہرمیں پانی کا نطام درہم برہم ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں 6 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، پی آئی بی کالونی، لائنر ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد، منظور کالونی شامل ہیں۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا اور امکان ہے پیر سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی، متبادل لائنوں کے ذریعے شہر کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے آنے والے دنوں میں پانی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔