اسرائیل کا دفاعی سسٹم ناکام، یمن سے داغا گیا میزائل بن گوریون ائیرپورٹ پر آگرا، 8 یہودی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
یروشیلم (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،حوثیوں کی طویل مار کرنے کی صلاحیت سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور امریکی اور اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اسے گرانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملے کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زائد اسرائیلی میزائل حملوں سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے شیلٹرز میں پناہ لینے میں مجبور ہوئے جبکہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بن گوریون ائیرپورٹ بھی بند رہا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میں امریکی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بمباری جاری ہے۔
پہلگام حملے کے بعد قومی سلامتی پر ان کیمرہ سیشن، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اطلاعات کی سیاسی قائدین کو بریفنگ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بن گوریون
پڑھیں:
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی وار کرینگے، ایرانی وزیر دفاع کا انتباہ
یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشت گرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا، جس کے باعث کئی پروازیں معطل کر دی گئیں۔