کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ نہیں بلکہ اہل غزہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، جو ایک سنگین جرم ہے، اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مسلمانوں کے انسانی حقوق غصب کر لئے گئے ہیں، اسپتال، اسکول، تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ، سینئر نائب صدر راؤ کامران محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل، ویمن ونگ کی صدر رعنا نصرت ڈار، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابومریم و دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ نہیں بلکہ اہل غزہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، جو ایک سنگین جرم ہے، اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مسلمانوں کے انسانی حقوق غصب کر لئے گئے ہیں، اسپتال، اسکول، تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے، غزہ شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں کو بیان بازی سے آگے بڑھنا چاہیے اور ظلم بند کرانے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے، اسرائیل نہ تو بین الاقوامی چارٹرز کا لحاظ کر رہا ہے اور نہ ہی انسانی اقدار کا احترام کر رہا ہے،۔
رہنماؤں نے کہا کہ مسلم و عرب ممالک کی بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں ناکامی سب سے بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، انہیں بندوق کے زور پر اپنے گھروں سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو نیوکلیئر طاقتیں ہیں، ہندوستان سنجیدگی دکھانے کے بجائے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتا آ رہا ہے، بھارتی جنگی جنون جنوبی ایشیاء کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کا کشمیر پر ناجائز قبضہ کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، دوسری طرف پہلگام ڈرامے میں اب اپنی سیکورٹی کی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی، یہ اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی قوم سمیت ادارے وطن عزیزکے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، ثبوتوں کے باوجود پاکستان نے کبھی جنگی جنون اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، جنگیں مسائل حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہیں، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی کا سہارا لیا ہے، جس کے ناقابل تردید ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، اس کے کئی جاسوس پاکستان کی جیلوں میں موجود ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کو آگ کی لپیٹ میں لے گا، دونوں ممالک کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور غربت و جہالت کے خلاف جنگ کریں اور اپنی قوم کو ترقی دینے کے منصوبوں پر کام کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہنماؤں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔