سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ، استنبول پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
استنبول(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ، استنبول پہنچ گئے
سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ میں ترک قوم کے ہیرو قرار پانے والے پاکستانی”عبد الرحمٰن پشاوری” کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کریں گے
ترکیہ حکومت نے سینیٹر عرفان صدیقی کو خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے
سینیٹر عرفان صدیقی “عبد الرحمٰن پشاوری” کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے
“عبد الرحمٰن پشاوری” نے انگریز سامراج کے خلاف کئی معرکوں میں ترکوں کے ساتھ مل کر جنگ کی
استنبول یونیورسٹی نے عبد الرحمٰن پشاوری کی سو سالہ برسی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی ہے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی عبد الرحم ن پشاوری
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔