صدر مملکت کی فتح میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے “فتح میزائل” کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور سیکیورٹی فورسز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیسٹ کو نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا بلکہ اسے پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی کی علامت بھی قرار دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں، دفاعی سائنسدانوں اور ماہر انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے مگر اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی تیاریوں، تکنیکی مہارت اور قومی خود انحصاری کا مظہر ہے۔
صدرِ مملکت نے اس موقع پر قومی سلامتی اور دفاع کے لیے قوم کے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سائنسی ادارے ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
کراچی(نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔
چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔