راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں 20 مجرمان کو 6، 6 چھ ماہ قید جبکہ 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔
ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔
ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کیا، عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کروائے۔
ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر تھے، عدالت نے ضمانتوں پر رہا ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا.بھارت ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کو بتاؤں گا کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونصل خانوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، قوم نے اسے شکست دی، پاکستان میں ہر طرح کی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی طرح بزدل نہیں ہیں. دہشتگردی کے خلاف عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مودی سن لو، بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے. پاکستان میں حکومت، فورسز، ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں۔