اسٹیٹ بینک: شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان، 12 سے 11 فیصد پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔ اس کمی کا مقصد کاروباری لاگت میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا منظرنامہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے اور عمومی مہنگائی میں کمی کا رجحان اپریل کے مہینے میں بھی جاری رہا، مہنگائی 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر مستحکم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان، نئی مانیٹری پالیسی جاری
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف کی وجہ سے غیریقینی کی صورتحال ملکی معیشت پر اثرانداز ہوسکتی ہے اور بین الاقوامی سیاسی حالات معیشت کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ملک میں شرح سود میں 10 فیصد کی بڑی کمی کرچکا ہے تاہم مختلف کاروباری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شرح سود معیشت ملکی معاشی صورتحال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ملکی معاشی صورتحال اسٹیٹ بینک کمی کا
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق 9 مئی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد مرکزی بینک کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کا انتظار ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنگ جیسی صورتحال کے باوجود شرح تبادلہ معمول پر رہی، ڈالر 9 پیسے اضافے سے 281.06 روپے کا ہوگیا، جو 30 اپریل کو 280.97 روپے تھا۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.251 ارب ڈالر ہیں، جن میں سے 5.037 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
مرکزی بینک نے رپورٹ کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.021 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
Post Views: 1