پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا؛ شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار, صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے ، معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پالیسی ریٹ میں شہباز شریف نے نے کہا
پڑھیں:
شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات بھی چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔