خواجہ سعد ،خواجہ سلمان رفیق کی جمعیت اہلحدیث کے مرکز آمد ،ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جمعیت اہلحدیث کے مرکز راوی روڈ کا دورہ کر کے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے قائمقام امیر مولانا علی محمد ابوتراب اور مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدلکریم سے ملاقات کر کے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر تعزیت کی ۔
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے والد صاحب کی علامہ احسان الٰہی ظہیر سے بہت دوستی تھی اور وہ مختلف تحاریک میں اکٹھے رہے،پروفیسر ساجد میر سے میرا قلبی رشتہ تھا،انہوں نے ہمیشہ جمہوری رویوں کو پروان چڑھایا،میاں برادران سے بھی ان کی بہت نسبت رہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جب ذاکر نائیک آئے تو میں یہاں آیا تھا ،ساجد میر جیسے لوگ دنیا میں کم ہی پیدا ہوتے ہیں ،ان کے چہرے سے محبت ٹپکتی تھی،ان کا خلا ء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق خواجہ سعد رفیق نے
پڑھیں:
نواز شریف ‘ شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
سندر (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے۔مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ میاں شاہد شفیع مری میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصر اتفاق مسجد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ حتمی وقت خاندان کی جانب سے ترجمان کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔