سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی دنیا کا مظلوم ترین طبقہ ہے، جنہیں غلاموں کی طرح رکھا گیا ہے۔ ایک ڈمی اسمبلی کے ذریعے من پسند فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، حکمران طبقوں اور مظلوم عوام کی لڑائی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی دنیا کا مظلوم ترین طبقہ ہے، جنہیں غلاموں کی طرح رکھا گیا ہے۔ ایک ڈمی اسمبلی کے ذریعے من پسند فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل کے تحفظ اور دیرینہ مطالبات کے پیش نظر ہم نے گرینڈ قومی جرگہ بلایا ہے، تاکہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کا تحفظ کرسکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ، امدادی پیکج دینگے: شہباز شریف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن  کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصاً آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوسناک واقعات ہوئے۔ شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچائو کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو  ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے۔ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچائو کو اولین ترجیح دی جائے۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی  بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر  اجلاس میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295  اموات ہو چکی ہیں جبکہ  700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376  مویشی بھی بارشوں کی نذر ہو گئے۔ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔  تربیلا، چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں۔ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔ این ڈی  ایم اے اپنے طور پر بچائو کے لیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی سرمایہ کاروں کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے۔ کاروبار و سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی۔ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے، وزیراعظم
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم
  • دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند، مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب
  • دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب
  • اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • جموں و کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ہے، رانا قاسم نون
  • سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ، امدادی پیکج دینگے: شہباز شریف
  • پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے