پاک بھارت کشیدگی ، فوجی تیاریوں پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بریفنگ میں شرکت سے انکار کردیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان-بھارت کشیدگی پر کل اہم بریفنگ، تمام سیاسی جماعتیں مدعو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
یہ بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان و بھارت کے تناظر میں ممکنہ مضمرات پر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، حالیہ سفارتی اقدامات اور ریاست کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
اس بریفنگ کا مقصد موجودہ چیلنجز کے حوالے سے قومی سطح پر ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے انہیں اعتماد میں لینا قومی اتحاد و اتفاق کی ایک اعلیٰ مثال ہے، جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مددگار ثابت ہو گی۔