لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کا جواب دے دیا

 رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ ادھرکشمیر میں بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  تربت 45، نوکنڈی، دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش ابر ا لود رہنے رہنے کا امکان کا امکان ہے کے بیشتر میں تیز

پڑھیں:

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی نوید سنادی گئی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرمیں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا. ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران گوجرانوالہ، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، راولپنڈی، گلیات، مری، اٹک میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ ،نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد ،جھنگ، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کہتے ہیں کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو میں کمی آئے گی. شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں. بجلی اور طوفانی بارش کی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج بروز ہفتہ ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی نوید سنادی گئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع
  • گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر آ گئی
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان
  • شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی
  • کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
  • کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان