وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی زیرقیادت پی پی وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، تحفظات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تجاویز دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور سید نوید قمر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پارٹی کے
پڑھیں:
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔