نادرا کا نان چپ شناختی کارڈز کیلئے نیا فیس اسٹرکچر اور ڈیجیٹل فیچرز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نان چپ شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی سہولیات اور نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت وہ بغیر اسمارٹ کارڈ پر منتقل ہوئے جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نان چپ شناختی کارڈز اب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوں گے جن میں رنگین تصویر، بہتر شناختی تصدیق اور ہر کارڈ پر ایک خصوصی کیو آر کوڈ شامل ہوگا۔ اس کی مدد سے شہری نادرا کی موبائل ایپ "پاک آئی ڈی" کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
نئے فیس اسٹرکچر کی تفصیل کے مطابق نارمل کارڈ 400 روپے، ارجنٹ کارڈ 1150 روپے، ایگزیکٹو کارڈ 2150 روپے ہے.
مزید برآں، اعضاء کے عطیہ دہندگان اور معذور افراد کے کارڈز پر مخصوص نشانات شامل کیے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی یا خصوصی سہولت کے مواقع پر ان کی آسان شناخت ممکن ہو سکے۔
نادرا کے اس اقدام سے ان لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے جو تاحال چپ والے اسمارٹ شناختی کارڈز حاصل نہیں کر سکے تھے۔ نئی پالیسی سے روایتی اور ڈیجیٹل شناختی نظام کے درمیان فرق کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 اگست 2025ء)بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے 1.44 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 707 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بینک کا پہلا منافع ہے۔یہ مالیاتی نتائج بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں منظور کیے گئے، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں رپورٹ کیے گئے 2.44 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے کی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
بینک کے چیئرمین جناب عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوطاہ نے کہا بینک کی کارکردگی بہتر نیٹ مارک اپ آمدنی، پرانے غیر فعال قرضوں کی وصولیوں، ڈیپازٹس کی اوسط لاگت میں " کمی اور ٹریژری گینز کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
یہ نتائج بینک کی جامع حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔ یہ سنگِ میل ہماری ٹیموں کی مسلسل محنت اور وابستگی کا مظہر ہے۔ ہمیں بینک کے مستقبل اور پاکستان کی بحال" ہوتی ہوئی معاشی بنیادوں پر مکمل یقین ہے۔
ششماہی مدت کے بعد، بینک کی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ 12 ارب روپے کے ایک اسٹریٹجک اثاثے کی کامیاب فروخت اور اسپانسر کی جانب سے 5 ارب روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کے ذریعے، جو کہ حصص سرمایہ میں تبدیل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اسکیم آف ارینجمنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حتمی مراحل میں ہے، جس کی تکمیل کے بعد بینک کا سرمایہ مزید مضبوط ہو جائے گا۔
بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب جواد مجید خان نے کہا یہ نتائج بینک کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں، اور بینک مکرّمہ لمیٹڈ کی مینجمنٹ کی کاوشوں کا " اعتراف ہیں۔ یہ کارکردگی تمام اسٹیک ہولڈرز اور مارکیٹ کے لیے ادارے کی بحال شدہ مضبوطی اور استحکام کا پیغام ہے۔ تنظیمِ نو کے مراحل مکمل ہونے کے قریب ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ بینک اب پائیدار منافع کے " راستے پر گامزن ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسپانسر اور چیئرمین کے غیر متزلزل اعتماد اور طویل مدتی عزم پر دلی تشکر کا اظہار کیا، جو بینک کی بحالی کے سفر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔