اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچن سے دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے، اولاد نہیں ہے، شادی میں سب خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایسا نہیں کیا، میں شروع سے ہی خوش قسمت رہی ہوں، یہاں تک کہ علیحدگی بھی خوش اسلوبی سے ہوئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا 35 سال کا ساتھ ہے اور ہم نے ایک ساتھ اپنا وقت گزارا۔انڈسٹری میں فیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں رہی، میں ایوارڈ شوز میں بھی اپنے پرانے کپڑے اور امی کی ساڑھیاں پہن جاتی تھی، پرانے وقتوں کے ڈراموں میں اداکارائیں سادہ ہوتی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ثانیہ سعید
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
سٹی 42: وزیراعظم نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
کل ملک بھر میں یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
وزیراعظم نےیہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیئے ہیں،
مہنگی چینی پر جرمانہ ؛ 50 شوگرملز نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی