ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر کے تاجر قائدین نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے ہر تاجر کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے اور معیشت دشمن اقدامات کو لاگو ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دیتے ہوئے محب وطن کاروباری حضرات کے اکاونٹس سے پیسے نکلوانے اور اکاونٹس منجمد کرنے کی ایک بھی کوشش کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور مارکیٹیوں میں انے والے ٹیکس افسران کا گھیراو کرینگے اور انھیں مارکیٹس میں داخل نہی ھونے دیں ،حکومت ہوش کے ناخن لیں ہم ھندوستان سے محاذ آرائی کے باعث اسوقت ملک گیر احتجاج و شٹرڈاون کی طرف فوری نہیں جا رھے مگر آرڈیننس واپس نہ ھوا اور بجٹ میں نئے جال میں پھنسانے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ھو گا اگر آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو پہلے مرحلے میں ایف بی آر کے دفاتر کے باہر احتجاج ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ملک گیر مشاورت سے اسلام آباد مارچ اور ایف بی آر کے صدر دفترکا گھیراو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو ملک بھر کی تاجر قیادت کا ہنگامی اجلاس صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری کی صدارت میں ہوا اجلاس میں خواجہ شاھد رزاق سکا سرپرست اعلی، سید عبدالقیوم آغا جنرل سیکرٹری ،خواجہ سلمان صدیقی چیرمین ،شرجیل میر صدر پنجاب ،وقار حمید میمن صدر سندھ ،شرافت علی مبارک صدر صوبہ خیبر پختونخواہ ،سردار عبدالرزاق صدر آزاد کشمیر ،سید ظاھر شاہ خان ،رضوان عرفان کراچی ،عتیق میر کراچی ،امین حسین بابر چیرمین صرافہ اینڈ جیولرز ،جاوید میمن سکھر ،مختار مرزا سرگودھا ،میاں فضل الرحمان گوجرانوالہ ،ملک بابر نسیم گجرات ،منیر حسین کھوکھر نواب شاہ ،کامران میمن میر پور خاص ،مفتی جعفر اعوان ایبٹ آباد ،حاجی لالی شاہ خان چارسدہ ،واحد بخش بارود لیہ ،شیخ رضوان شوکت ،سردار وسیم خورشید ،سید جعفر علی شاہ ،سید نزاکت شاہ ،فیاض قریشی، شاھد عمران گوندل ،مرزا مظہر ،شیخ سعید ،میاں ریاض شاھد ،عدیل اعوان ،شیخ ندیم خاور ،نعمان شمشی ،خان نسیم خان ،ابراہیم پراچہ ،عبدالخالق ،راجہ رفاقت ،رضوان خان ،علی گوڈیل ،نادر خان ،اسفند یار ،شہزاد مصطفے چوھان ،قاسم شکارپوری ،نعمان شمسی ،میاں سلیم ،میاں ھارون ،کراچی سے شرجیل گوپلانی ،آصف گلفام ،حکیم شاہ ،اسماعیل لائلپوریہ سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ رات کی تاریکی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کرکے نا صرف پارلیمنٹ کی توہین کی گئی جبکہ یہ شب خون مارنے کے مترادف ہے جمہوری حکومت میں آرڈیننس کا اجرار جمہوریت کا مذاق نہیں تو اور کیا ہے یہ خود جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے منہ پہ تماچہ ہے پورے ملک کی تاجر قیادت نے اسے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ درحقیقت یہ بجٹ سے قبل تاجروں کا پیمانہ صبر چیک کرنے کے لئے ایسا کیا گیا لیکن معیشت دشمن بابووں کی فوج اور سول اسٹیبلشمنٹ شاہد یہ بھول گئی ہے کہ تاجر اپنے حقوق کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور تاجر اتحاد ایف بی ار کے بابووں اور ایسے اوچھے ہتکھندے اپنانے والوں کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے ہمارے صبر کو آزمانے کی کوشش ہرگز نہ کیجئے گا وگرنہ حالات کے ذمہ دار یہ بابووں خود ہی ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے اس آرڈیننس کے خلاف شہروں میں پریس کانفرنسز کریں گے معشیت دشمن اقدامات کے خلاف آگاھی مہم شروع کی جائیگی اور اگر ایف بی آر کی ٹیمز مارکیٹوں میں آئیں تو انکا گھیراو کیا جائیگا ۔اگلے مرحلے میں ایف بی آر کے دفاتر کے باھر احتجاج کیا جائیگا جس کے بعد ملک گیر مشاورت سے اسلام آباد کی طرف مارچ اور ایف بی آر ھیڈ آفس کا گھیراو کیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ میں تاجر کش پالیسیاں و ٹیکسز آئے تو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ھندوستان سے محاذ آرائی کے باعث اسوقت ملک گیر احتجاج و شٹرڈاون کی طرف فوری نہیں جا رھے مگر آرڈیننس واپس نہ ھوا اور بجٹ میں نئے جال میں پھنسانے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ھو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ، کے پی، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ، کے پی، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے... اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہ کیا وزیراعظم کا سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ ،اجلاس کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کرلئے پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جمہوریت کا مذاق کی تاجر قیادت کا گھیراو ایف بی آر ملک بھر ملک گیر سب نیوز کی گئی گے اور کر دیا
پڑھیں:
زیادہ پنشن پر ٹیکس لگانے کی تیاری، اطلاق کب سے ہوگا؟
ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن پر معمولی انکم ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے ماہانہ 4لاکھ روپے سے زائد کی پنشن پرمعمولی انکم ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی انکم ٹیکس لگانےکا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی انکم ٹیکس کا پیغام دینا ہے ماہانہ 4لاکھ روپے پنشن پر 2.5فیصد کا معمولی انکم ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
زیادہ پنشن لینے والے سول ملٹری اور عدلیہ سمیت تمام طبقے کے افراد ٹیکس کی زدمیں آئیں گے۔
آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے پر غور کیا جارہا ہے، سالانہ 6لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔
انکم ٹیکس کی چھوٹ ماہانہ 50ہزار آمدن سے زائد پر بھی دینےکی تجویز ہے۔