لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر  بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی  فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ائیرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی فضائی حدود مختلف روٹس کردیا گیا لاہور کی گیا ہے

پڑھیں:

بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250920-01-2

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے ہوگا اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے پر ہوگا۔سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
  • برطانیہ کی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان