مظفرآباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلااشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔

میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا، بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ اس وقت بالکل مستعد ہے اور بھارت کے کسی جہاز کو اندر آنے نہیں دیا گیا، انہوں نے یہ حملہ اپنی حدود سے کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بزدلانہ اور شرم ناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مریدکے میں دو میزائل فائر کیے گئے ہیں جو ایک عمارت میں لگے ہیں، مذکورہ عمارت میں بچوں اور بچیوں کے سرکاری اسکول ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی عمارت میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ مدرسے بھی ہیں، مدارس اوراسکولوں کے علاوہ اس عمارت سے ملحق ایک اسپتال بھی ہے اور بھارت کی جانب سے اسپتال اور سرکاری اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز گرا دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دو رافیل طیارے مار گرئے گئےہیں۔

مزید بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا، یہ یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

پاک فوج نے کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا -1 پوسٹ تباہ کر دی، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی ہے اور پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورتصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک معصوم بچی جو بلال مسجد شوائی نالہ کے پاس تھی شدید زخمی ہوگئی ہیں اور شوائی نالہ وہ جگہ ہے جہاں کل بین الاقوامی اور قومی میڈیا نے دورہ بھی کیا تھا۔

بھارت کے حملے کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ کرکے سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کرکے ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا اور پروازوں کو مختلف ائیرپورٹس کی جانب موڑا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کومقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں سمیت 26 افراد کوہلاک کردیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔

بھارت نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: معصوم پاکستانی آئی ایس پی آر بزدلانہ حملہ منہ توڑ جواب نشانہ بنایا جواب دے رہی کہ بھارت نے پاک فضائیہ کہ پاکستان نے کہا کہ کے مطابق تباہ کر دیا گیا اور پاک جائے گا پاک فوج کیا ہے گیا ہے ہے اور کہ پاک

پڑھیں:

ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز لال بیگوں کی موجودگی، تحقیقات جاری

ایئر انڈیا کی پرواز میں لاگ بیگوں کی موجودگی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی سان فرانسسکو سے ممبئی آنے والی طویل پرواز AI180 میں لال بیگ نظر آنے کے واقعے نے مسافروں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ پرواز کے دوران 2 مسافروں نے کیبن کے اندر چھوٹے سائز کے لال بیگ دیکھے، عملے نے فوری طور پر دونوں مسافروں کو دیگر نشستوں پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں

ایئر انڈیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسافروں سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ’ایئر انڈیا صفائی کے اعلیٰ ترین معیار پر یقین رکھتی ہے، تاہم بعض اوقات زمینی آپریشنز کے دوران اس قسم کے عناصر طیارے میں داخل ہوسکتے ہیں۔‘

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق کولکتہ میں دورانِ قیام طیارے کی مکمل اور فوری صفائی کی گئی، اس کے ساتھ ہی کمپنی نے جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ لال بیگوں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہوسکے اور آئندہ کے لیے اس کا سدباب کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق یہ پرواز ایئر انڈیا کا بوئنگ 777 طیارہ تھا، جو سان فرانسسکو سے روانہ ہوا، کولکتہ میں مختصر تؤقف کے بعد ممبئی پہنچا۔ متاثرہ مسافر بزنس کلاس میں سفر کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ایئر انڈیا نے وضاحت دی ہے کہ طیاروں کی باقاعدگی سے جراثیم کشی کی جاتی ہے، لیکن بیرونِ ملک سے طویل پروازوں کے دوران بعض غیر متوقع حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایئر انڈیا حالیہ مہینوں میں پہلے ہی صفائی، سروس اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مختلف تنقیدوں کا سامنا کرچکی ہے۔ گذشتہ برس ایک اور پرواز میں کھانے میں کیڑا نکلنے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد ادارے کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایئر انڈیا تمام مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور صاف ستھرا سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس قسم کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں اور ہم ان کے تدارک کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ

ایئرلائن نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ تحقیق مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عملے یا متعلقہ گراؤنڈ ٹیم کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئر انڈیا بھارت سان فرانسسکو لال بیگ مسافر

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج  
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایف سی کےافسر سمیت تین اہلکار شہید
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
  • پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار
  • ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز لال بیگوں کی موجودگی، تحقیقات جاری
  • بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • ہائی سیکیورٹی زون میں بھارتی رکن اسمبلی سے سونے کا ہار چھیننے کی سنسنی خیز واردات