City 42:
2025-11-19@01:28:31 GMT

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کی سروسز بحال

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد 7 مئی 2025 کو بحال کر دی گئیں, اب صارفین بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

'ایکس' کو فروری 2024 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے اس بندش کی وجہ قومی سلامتی، حساس معلومات کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط اطلاعات کو قرار دیا تھا۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں، طلبہ، اور مختلف شہری حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا گیا، اور عدالتوں میں اس پابندی کے خلاف متعدد پٹیشنز بھی دائر کی گئیں۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

'ایکس' کی بحالی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور درست معلومات تک رسائی عوام کے لیے انتہائی اہم ہو چکی ہے۔

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم رجب بٹ اور دبئی میں رہنے والی سامعہ حجاب کے حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دونوں کے درمیان ’’نامناسب گفتگو‘‘ دیکھی گئی۔ لائیو کے دوران رجب بٹ نے سامعہ کی باڈی سے متعلق غیر مناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا۔ گفتگو میں جسمانی تبصرے اور بولڈ جملوں نے صارفین کو شدید برہم کر دیا۔ رجب نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی جس پر سامعہ نے اپنے وزن اور ٹائٹ ڈریسنگ کا ذکر کیا، لیکن رجب نے مزید نامناسب جملے کہہ کر گفتگو کو متنازع بنا دیا۔ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، صارفین نے اسے ’’غیر اخلاقی‘‘، ’’نامناسب‘‘ اور ’’سستا مواد‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو شرمناک کہا جبکہ کچھ نے سامعہ حجاب کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ دونوں انفلوئنسرز پہلے بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، تاہم اس بار دونوں کے لائیو کلپ نے انہیں ایک نئی بحث کا حصہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
  • نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل