ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج کے قریب اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ان کے مشہور گانے ’غلط فہمی‘ پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔
ان دنوں ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
قد کا فرق! ٹیلر سوئفٹ اور سبرینا کارپینٹر کی گرلز نائٹ آؤٹ وائرل میم بن گئی
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اداکارہ و گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کی نیویارک میں گرلز نائٹ آؤٹ ایک وائرل میم میں بدل گئی۔
جمعہ کی شام دونوں کو سوہو کے دی کارنر اسٹور میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کی دوستی اور انداز فوراً سوشل میڈیا پر چھا گیا، سوئفٹ نے اپنے قد کو نمایاں کرنے کے لیے ریڈ گوچی پلیٹ فارم ہیلز پہنیں، جبکہ تقریباً 5 فٹ قد کی کارپینٹر نے سادہ انداز اپنایا۔
یہ غیر رسمی گرلز نائٹ آؤٹ فوراً ہی ایک میم بن گئی، جس میں مداحوں نے مزاحیہ طور پر انہیں لوفٹی کوئن اور اس کا چھوٹا سائیڈ کِک قرار دیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ کیپشنز بھی شیئر کیے۔
کئی صارفین نے کارپینٹر کے پُراعتماد انداز اور سوئفٹ کی بولڈ ہیلز کی تعریف بھی کی۔
اگرچہ زیادہ تر تبصرے قد کے فرق پر مرکوز تھے، مگر ردعمل مختلف رہا، کچھ مداح اس مزاحیہ فرق کو حقیقی زندگی میں لمبے اور چھوٹے دوستوں کے جوڑے جیسا دیکھ کر خوش ہوئے، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔
ایک تصویر میں سوئفٹ نے سبرینا کارپینٹر کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر قد کے فرق پر بحث کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں سوئفٹ اپنے نئے البم کو پروموٹ کر رہی ہیں، جبکہ کارپینٹر اپنے گرامی نامزدگی کے لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔