بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

مریدکے: بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے بھی شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارت کو دن کے اجالے میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
شہداء قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر مسجد کے امام، مؤذن اور خادم تھے جو حملے کے وقت مسجد سے ملحقہ کمرے میں سو رہے تھے۔ بھارتی حملے میں مسجد بھی شہید ہو گئی۔
شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی حملے میں قاری عبدالمالک

پڑھیں:

پہلگام حملے کے بعد بھارتی مسلمانوں کیخلاف نفرت کا بازار گرم

مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف مساجد میں نماز پر پابندیوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے وجود اور آزادی سے عبادت کرنے کے حق کو نشانہ بنانے کے بارے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے بعد مسلسل مسلمانوں کے خلاف نفرت جاری ہے۔ اب یہ نفرت دیہی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ مسلمانوں کو مختلف طریقے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء پونے کے کچھ گاؤں میں ہندو شدت پسندوں نے باقاعدہ پوسٹر چسپاں کر کے مسلمانوں کو گاؤں میں داخل ہونے اور نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پونے ضلع کی تحصیل ملشی میں کئی گرام پنچایتوں نے قراردادیں منظور کی ہیں کہ مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا جائے، خاص طور پر جمعہ کی نماز کے لئے۔ پیرنگوت، گھوٹاواڑے، وڈکی اور لاوالے سمیت دیہاتوں میں بینر اور عوامی نوٹس لگائے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ صرف مقامی باشندوں کو گاؤں میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

اگرچہ دہشت گردانہ حملہ اس دیہاتوں سے 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ دور پہلگام کشمیر میں پیش آیا ہے لیکن اس حملے کے بعد بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی جو لہر شروع کی گئی ہے وہ دور دراز علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ یکم مئی کو پیرنگوت گرام پنچایت نے ایک رسمی قرارداد منظور کی جس میں اس پابندی کو پیرنگوت جامع مسجد میں لاگو کیا گیا، جو کہ تعلقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے، اس پر عمل کرنے کے لئے مسجد کے ذمہ داروں کو مجبور کیا گیا ہے۔ لاوالے کے ایک رہائشی شائستہ خان انعامدار نے کہا کہ ہم خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا "اس سے پہلے بھی ہم نے مسجد میں نماز پڑھنا بند کر دی تھی کیونکہ یہ ایک مندر کے بالکل ساتھ ہے اور تناؤ بڑھ رہا تھا، اب اس کے بعد ہم گاؤں کے باہر ایک چھوٹے سے شیڈ میں نماز پڑھ رہے ہیں"۔

پولیس کے رویہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جبکہ پولیس ایسی قراردادوں سے واقف ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ان اقدامات سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پیرنگوت پولیس اسٹیشن کے ایک سینیئر اہلکار نے تسلیم کیا کہ جمعہ کی نماز کے دوران باہر کے لوگوں کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیہاتیوں نے دیا، جس سے پنچایتوں کو کارروائی کرنے پر باور کیا گیا۔ تاہم مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زیادہ  گہرا ہے۔ یہ صرف مساجد میں نماز پر پابندیوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے وجود اور آزادی سے عبادت کرنے کے حق کو نشانہ بنانے کے بارے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ڈاکٹر خالد اور خادم مدثر کی تدفین
  • مریدکے: مسجد پر بھارتی حملے میں شہید سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل سپردِ خاک
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا
  • مرید کے، الجہاد الجہاد کے نعروں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ
  • بھارتی حملے میں شہید ہونیوالی مریدکے کی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد جمع
  • آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا
  • مریدکے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد شہید، ایک بزرگ شہری بھی شہید، 3 زخمی، تفصیلات سب نیوز پر
  • پہلگام حملے کے بعد بھارتی مسلمانوں کیخلاف نفرت کا بازار گرم