بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر ہٹا دی، سچ چھپانے کی کوشش بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی انگریزی اخبار دی ہندو نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر پہلے ویب سائٹ پر شائع کی لیکن بعد ازاں اچانک خبر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی ہٹا دی گئی ابتدائی رپورٹ میں دی ہندو نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تاہم کچھ ہی دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی اور لنک کام کرنا بند کر گیا اسی طرح خبر سے متعلق ٹوئٹر (ایکس) پوسٹ بھی غائب کر دی گئی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کے جواب میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون مار گرایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا پاکستانی میڈیا اور افواج کے ترجمان نے اس کارروائی کی تفصیلات کھل کر شیئر کیں، مگر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر حکومتی دباؤ میں آ کر سچ کو چھپانے کی کوشش کی جس سے بھارت میں صحافت کی آزادی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔