پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے, تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مالیاتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جامع اور مربوط انداز سے اسٹاک مارکیٹ، قرضہ جاتی مارکیٹ، زرمبادلہ اور انٹربینک مارکیٹس کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے اس حوالے سے فوری خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے ملکی مالیاتی نظام کے استحکام اور تحفظ کے تحفظ کا عزم کیا۔اجلاس میں مارکیٹ کے تسلسل اور استحکام کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمام مالیاتی اور متعلقہ شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔
شرکا نے پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے کے تحفظ اور مالیاتی مارکیٹ کو اطمینان، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرنے کے لیے تمام تر مؤثر اور مضبوط اقدامات اٹھانے کا مکمل یقین اور عزم ظاہر کیا۔اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل، ہم آہنگی اور محفوظ روابط برقرار رکھنے کے لیے متبادل حکمتِ عملیوں کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب اجلاس میں کے تسلسل
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیاگیا۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز پاکستانیز اور وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) نے عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے لیے تارکین وطن کے رجحانات اور نئے مواقع کا جائزہ پیش کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے معیاری ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری، نئے شعبوں اور منزلوں کی تلاش اور پاکستان کی انسانی صلاحیتوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
ان کوششوں کا مقصد ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک روزگار کے مواقع کو وسعت دینا اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، تجارت اور صحت کے وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے وفاقی سیکرٹریز اور وزارت خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔