مظفر آباد سے تاؤ بٹ تک ٹریفک بحال، ریسکیو ادارے الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)شاہرائے نیلم مظفر آباد سے تاؤبٹ تک ہر قسم کی ٹریفک بحال کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نیلم نے ٹریفک بحال کی اور کہا کہ بھارتی فوج کی گولہ بھاری سےشہری آبادی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ڈی سی نے بیان میں مزید کہا کہ ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کےلیے تمام ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔
ایس پی نیلم نے کہا کہ عوام کے حوصلے بلند اور کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں:قومی اتفاق کی فضا؛ وزیراعظم کی پیشکش پر تحریک انصاف کا مثبت جواب
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کا اہم فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ان کی افادیت کو جانچا جا سکے۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عملی تربیت کے ذریعے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اس وقت راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی رہنمائی اور مدد سول ڈیفنس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔