مظفر آباد سے تاؤ بٹ تک ٹریفک بحال، ریسکیو ادارے الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
شاہرائے نیلم مظفر آباد سے تاؤبٹ تک ہر قسم کی ٹریفک بحال کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نیلم نے ٹریفک بحال کی اور کہا کہ بھارتی فوج کی گولہ بھاری سےشہری آبادی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ڈی سی نے بیان میں مزید کہا کہ ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کےلیے تمام ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔
ایس پی نیلم نے کہا کہ عوام کے حوصلے بلند اور کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت نے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد پر میزائل داغ دیئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد پور ایسٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔ اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور وہ بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے بھارت نے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے نقصانات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور کے احمد پور شرقیہ، باغ، مظفر آباد اور مریدکے کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیاہے۔