یہ فوج ہماری ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
شاعر: عبدالرحیم گاذر
(بند 1)
وطن کی مٹی سے بندھن جوڑا
دل میں ہے عزم، سینہ چوڑا
دشمن پر بجلی بن کے گرتے
ہم نے ہر محاذ پہ ڈٹ کر لڑا
یہ شان ہماری ہے
یہ فوج ہماری ہے
(بند 2)
پہاڑوں میں ہو یا ریگزاروں میں
رہیں سرحدوں کے پہرے داروں میں
جو دشمن نظر اُٹھائے وطن پر
اُسے خاک کر دیں ان کہساروں میں
یہ جان نثاروں کی قطاریں ہیں
یہ فوج ہماری ہے
(بند 3)
علم، ہنر، ایماں کا یہ لشکر
ہر لمحہ ہے قربانی کا پیکر
ماں کی دعا، قوم کا فخر ہے
ہر سپاہی ہے چٹان کا پیکر
یہ دل سے وفاداری ہے
یہ فوج ہماری ہے
(بند 4)
چمکے گا ہر نقشِ وفا جب تک
رہے گا یہ پرچم بلند فلک
دھڑکن میں وطن کی للکار ہے
ہر سانس میں قربانی کا ذکر ہے
قلم سے لکھا جو “گادر” نے
ہے حرفِ صداقت، نعرۂ حق
یہ فوج ہماری ہے!
یہ فوج ہماری ہے!
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت ترکوں کا ہیرو، اپنے گھر میں اجنبی! پہلگام کاخونیں ناٹک !! سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر اور ماں چلی گئی ماں کے بغیر پہلی عید کا کرب محکمہ موسمیات کی عید سے قبل بادل برسنے کی خوشخبریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یہ فوج ہماری ہے
پڑھیں:
ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کیساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اوول ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ ایک صحافی نے ٹرمپ اور سعودی ولی عہد سے پوچھا کہ کیا امریکا اور سعودی کے درمیان دفاعی معاہدے پر کوئی اتفاق ہوگیا ہے اور کیا ابراہیم معاہدوں پر بات چیت ہوئی ہے۔؟
اس پر سعودی ولی عہد نے جواب کیا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی ٹرمپ کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ پھر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ جہاں تک دفاعی معاہدے کا تعلق ہے، ٹرمپ نے کہا کہ اس پر فریقین "تقریباً" اتفاق کرچکے ہیں۔