بھارتی عزائم کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں بھارتی جنگی جنون کے پیش نظر ہنگامی امدادی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور اور صوابی میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے ہیں۔
حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان ریلیف شیلٹر کے لئے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ صوابی اور ڈسٹرکٹ ہری کے ڈپٹی کمشنر کو ریلیف شیلٹر اسکولوں اور فوکل پرسن کے نام و نمبر کی تفصیلات بھی دے دی ہیں۔
صوبائی حکومت کے مطابق جنگی اور ہنگامی حالات میں مذکورہ مراکز ریلیف شیلٹر کے طور پر کام کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ آپ جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں وہاں آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اپنی قوم کی اس جدوجہدِ آزادی کی نمائندگی کریں جو گزشتہ 78 برسوں سے بھارتی جابرانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف جاری ہے۔ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری طلباء کو اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کشمیر کوبھی اجاگر کرنا ہو گا تاکہ اقوامِ عالم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کا کھل کر ساتھ دیں۔ حریت رہنما نے اس موقع پر پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کا مخلص دوست اور پشتبان ہے بلکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر فورم پر جموں و کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ مملکتِ خداداد پاکستان کے شکرگزار رہیں گے جس نے ہر سطح پر تحریکِ آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔