شہید ارتضیٰ عباس کے جنازہ پر دشمن کی جارحیت کی سزا دینے کا قومی عزم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان میں بلا اشتعال حملے کر کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔ بھارتی حکومت کا رویہ علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتین پاکستان کے وزیراعظم شبؤہاز شریف نے اسلام ااباد مین بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے الے کم سِن شہید ارتضیٰ کا جنازہ پڑھنے کے موع پر کہیں۔ پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل زہیر عباس کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ بھی کل رات بھارت ےکے بزدلانہ حملوں کے دوران شہید ہونے والوں میں شامل ہے۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
سات سالہ شہید ارتضیٰ عباس کا جنازہ آج شام اسلام آباد میں پڑھا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ملتری تاپ براس، سویلین افسران، ارکانِ پارلیمنٹ اور جڑواں شہروں کے عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
ارتضیٰ شہید کے جنازہ پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا قومی عزم کا اعادہ
کم سن ارتضی شہید کے جنازہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری ور وزیراعظم شہباز شریف نے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو خال میں ملانے کے لئے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
ریاست اور حکومت کے سربراہوں نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بے گناہ شہریوں، معصوم بچوں اور عورتوں کا خون معاف نہیں کیا جائےگا۔
کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان
جنازہ کے بعد پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت اور شہریوں نے مل کر منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کے بزدلانہ حملہ مین شہید ہونے والے تمام شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔
کھاریاں اور گلیانہ میں ریلیاں،’پاک فوج زندہ آباد‘ کے فلگ شگاف نعرے
آزاد کشمیر میں لائن آف کنترول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل زہیر عباس کا 7 سالہ بیٹا شہید ہوا تو اس کے والدین کی خواہش پر شہید بچے کی نماز جنازہ اسلام آباد مین ادا کی گئی۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اور شہریوں نے معصوم شہید کے جنازہ کو دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے عزم کو مزید پختہ کرنے کا قومی ایونٹ بنا دیا۔
جہلم; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہید کے جنازہ پاک فوج
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی طوفانی نصف سینچری سے پاکستان کی فاتحانہ شروعات
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد میدان میں آئے عباس آفریدی نے آتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
پاکستان نے 5 اوورز میں 95 رنز بنا لیے، اور آخری 2 اوورز میں 67 رنز درکار تھے۔ عباس آفریدی نے یاسین پٹیل کے اوور میں لگاتار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ وہ 11 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
اختتامی لمحات میں شاہد عزیز نے 5گیندوں پر 23 ناقابلِ شکست رنز (3 چھکے اور ایک چوکا) بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ خواجہ نافع 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا یکم نومبر سے آغاز، پاکستان اور انڈیا ایک ہی گروپ میں شامل
اس سے قبل کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123-2 رنز بنائے۔ میٹ بھوسار 14 گیندوں پر 41 اور عثمان پٹیل 9 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے ایک وکٹ 13 رنز کے عوض حاصل کی، جبکہ دیگر باؤلرز مہنگے ثابت ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عباس آفریدی کویت نصف سینچری ہانگ کانگ سکسز