پاکستان اور بھارت کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل فائر کرنے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کا رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی مشیران نے گزشتہ رات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل فائر کرنے اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
بھارت کی جانب سے میزائل فائر کرنے کے نتیجے میں پاکستان کے 31 معصوم شہری شہید ہوگئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی جہاز مار گرائے اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت رابطہ رابطہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر قومی سلامتی میزائل حملے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت رابطہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر قومی سلامتی میزائل حملے وی نیوز قومی سلامتی کی جانب سے
پڑھیں:
بھارت کے حملے اور پاکستان کا جوابی وار،پٌاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،نائب وزیر اعظم کی تصدیق
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس رابطے کی تصدیق کی۔ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نےجو کچھ کیا ہےوہ نا قابلِ معافی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اس سے قبل نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہٰ سے رابطہ کیا اور بھارت کی حالیہ جارحیت سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دول پاکستان پر حملے کے بعد سے دنیا بھر میں رابطے کر رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ قطر سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو ثالثی کے لیے کہا ہے تاکہ پاکستان جوابی حملہ نہ کرے۔ اجیت دول نے اپنے ان رابطوں میں موقف اپنایا ہے کہ بھارت نے صرف دہشت گردی کی خلاف کاروائی کی ہے۔