پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اہم فیصلے کے تحت صوبے بھر میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی مانیٹرنگ خود کریں۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں فرضی مشقیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد ہنگامی حالات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
یہ مشقیں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں جاری ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔امن کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام اُن پر جو امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف،محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار ہیں اور امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔