بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا: شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔
شازیہ مری نے ایوان میں پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے ڈپلومیٹک ایجنڈے میں لاکھوں سکھ یاتری پاکستان آئے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مودی کے منشور میں بس کشمیر پر قبضہ اور وہاں کی اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کرنا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارت نے پاکستان شازیہ مری نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گاجہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ شہری حکومت پنجاب سے متعلق کسی بھی اطلاع یا وضاحت کے لیے کنٹرول روم سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔