تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعطیلات کی پرجوش کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاسی کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران ، چین میں کھپت سے متعلق صنعتوں کی سیلز آمدنی میں سال بہ سال 15.
ان میں سے چین میں داخل ہونے اور جانے والے غیر ملکی افراد کے ٹرپس کی تعداد 1.115 ملین بنی ، جو سال بہ سال 43.1 فیصد کا اضافہ ہے، جبکہ ان باؤنڈ سیاحتی سیلز میں تقریباًً 90 فیصد اضافہ ہوا۔ “چائنا ٹورز” سے لے کر “چائنا شاپنگ” تک، ادارہ جاتی کھلے پن کے اقدامات غیر ملکی سیاحوں کے لئے حقیقی کشش میں تبدیل ہو رہے ہیں.اس کے علاوہ حال ہی میں اختتام پذیر کینٹن میلے میں غیر ملکی خریداروں کی تعداد اور سائٹ پر برآمدی لین دین جیسے متعدد اشاروں نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، اور معروف ملٹی نیشنل خریدار اداروں کی تعداد 376 تک پہنچ گئی ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ممالک کی کاروباری برادری چین کی معیشت کی طویل مدتی ترقی کے بارے میں پرامید ہے۔ چین کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ چین کے تجارتی ماحول کی رپورٹ (2025) نے چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے مارکیٹ اور قانون پر مبنی بہترین بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے چینی حکومت کے عزم اور خلوص کو ظاہر کیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے... تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن رہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں، چینی میڈیا چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعطیلات کے دوران معیشت کی چین کی
پڑھیں:
ثالثی کیلئے عالمی طاقتیں متحرک، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، جنگ حل نہیں، اقوام متحدہ، صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے چینی، برطانوی، ایرانی نمائندوں کی ملاقاتیں
اقوام متحدہ /اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بھارت ثالثی کیلئے عالمی طاقتیں متحرک ‘پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں 5 مستقل ارکان سمیت تمام 15 ممبرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر کونسل کے ارکان نے سیر حاصل بحث کی ‘ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کرتے ہیں‘ تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے‘ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو 70برس ہوگئے‘ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔
نیویارک سے نمائندہ جنگ کے مطابق بند کمرہ اجلاس کی کارروائی پبلک نہیں کی جاتی‘ اس حوالے سے کسی باضابطہ بیان کی توقع نہیں کی جارہی۔
ادھر وزیراعظم شریف شریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری‘ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی ‘چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے برطانیہ کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دیدی‘ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کوئی غلطی نہ کریں‘ عسکری کارروائی کوئی حل نہیں ہے‘ وہ ایسے ہر اقدام میں تعاون کے لیے تیار ہیں جو کشیدگی میں کمی لائے۔
روس نے بھی پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا کہا ہے‘چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے دوطرفہ پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک “آہنی برادر” ہیں جبکہ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نیویارک میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پچھلے چند برسوں کے مقابلے میں اپنے عروج پر ہے۔
انتونیو گوتریس نے بھارت کو جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا اور واضح کیا ہےکسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہو‘یہ وہ وقت ہےکہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور ایک قدم پیچھے ہٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلگام میں دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں‘ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور جو اس واقعے کے ذمہ دار ہیں انہیں معتبر اور قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے لیے ان کا یہ پیغام ہے کہ یاد رکھیں فوجی حل کوئی حل نہیں، وہ امن کے قیام کے لیے اپنا دفتر دونوں ملکوں کی حکومتوں کو پیش کرتے ہیں، وہ ایسے ہر اقدام میں تعاون کے لیے تیار ہیں جو کشیدگی میں کمی لائے۔
دریں اثناء شہباز شریف سے پیر کو برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔ کوئی ثبوت فراہم کئے بغیر اس واقعہ سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے اور پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔برطانیہ خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ علاوہ ازیں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت نے جموں و کشمیر کے تنازعہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے جو کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
Post Views: 2