پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
اخبار نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
اخبارلکھتاہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُس کی حدود میں ہی مار گرائے۔ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کا واضح اظہار ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں اور زور دے رہے ہیں کہ دونوں ملک مذاکرات اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو فتح کا دعویٰ کر کے بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرنی چاہیے، جبکہ چین جیسے دوست ممالک پاکستان کو سفارتی بیانیہ تشکیل دینے میں مدد فراہم کریں۔
اداریے میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ بھارت پہلگام حملے کے بعد معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کر سکتا ہے، اور جواب میں پاکستان بھی مثبت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کو سفارتی اور عسکری بیک چینل رابطے دوبارہ بحال کرنے چاہئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا بڑا نقصان
رواں ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر گریس ہیرس بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
خاتون پلیئر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پاؤں میں (calf strain) انجری ہوئی ہے۔
گریس ہیرس کی جگہ اب ہیتھر گراہم کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
Post Views: 1