پاک فوج نے بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز مار گرائے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد: نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مارگرائے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔