City 42:
2025-05-08@18:25:29 GMT

بزدل دشمن کے ڈرون کی باقیات گرنے سے کسان شہید

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

 سٹی42:  مکار دشمن نے آج پاکستان  پر مشرقی سرحد کے پار متعدد علاقوں سے ڈرون کے حملے کئے ہیں اور پاکستان آرمی  نے اب تک پاکستان کی سرحد عبور کرنے والے تمام ڈرون گرائے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو مار گرانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 ظفروال کے علاقے تاراپورمیں ڈرون گرایا گیا ہے۔

 چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا جب کہ گوجرانوالہ کی حدود میں بھی بھارتی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں بھی میں ڈرون  کو دیکھا گیا، اس ڈرون کو آرمی کے جوانوں نے فوراً نشانہ بنا لیا۔ اس ڈرون کی باقیات زمین پر گرنے سے ایک کسان  شہید ہو گیا، ایک شہری زخمی بھی ہوا جس کا ہسپتال میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے

گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ واقعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • دیر میں شدید بارش نے تباہی مچادی، تودے گرنے سے سڑکیں بند
  • کراچی سمیت سندھ میں 2 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے
  • کراچی سمیت سندھ میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے
  • بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کررہا ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • دیر میں شدید بارش نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں طغیانی، تودے گرنے سے سڑکیں بند
  • گھوٹکی میں ڈرون حملہ، زخمی کسان چل بسا
  • بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، سخت جواب دے رہے ہیں، خواجہ آصف
  • بھارتی جارحیت کا جواب، پاک فضائیہ نے 3  طیارے گرائے، بزدل کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
  • بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا ہے، خواجہ آصف