اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام کے واقعے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد پاکستان بھارت کے مقابلے میں مضبوط، فاتح اور عملی حکمت عملی کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص دو رافیل طیاروں کو کامیابی سے مار گرائے جانے کے واقعے نے بھارت کی سیاسی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔ بظاہر بھارت اس وقت بے چینی کے عالم میں ہے اور عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے اور سفارتی محاذ پر ایک بند گلی میں پھنس چکا ہے، اور اب وہ جواباً پاکستان کو پریشان کرنا چاہ رہا ہے۔ لیکن ہمیں اس جال میں پھنسنا نہیں چاہئے۔ جیسے جیسے بھارت کی طرف سے ڈرون حملے اور اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، یہ واضح ہے کہ بھارت پاکستان کو ایک غلط قدم اٹھانے کیلئے اکسا رہا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان کوئی جذباتی رد عمل ظاہر کرے، تاکہ بھارت اپنا بیانیہ پاکستان کیخلاف تبدیل کر سکے، اس کا مورال بلند ہو، اور اپنے عوام اور دنیا کی توجہ اپنی ہزیمت سے ہٹا سکے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ جس میں ہم جذبات یا غصہ میں کوئی فیصلہ کرکے غلطی کر بیٹھیں۔ پاکستان کو بغیر اشتعال کے اپنے رد عمل کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ اب تک کی اپنی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اب ہمیں ان فتوحات کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی اور نفسیاتی محاذ پر یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس مقصد کیلئے تحمل، برد باری اور سب سے بڑھ کر اپنی حکمت عملی پر مکمل بھروسے کی ضرورت ہے۔ جب ضروری ہو اس وقت ہماری قیادت اور مسلح افواج کو چاہئے کہ وہ فیصلہ کن جواب دینے کیلئے درست وقت، جگہ اور طریقے کا انتخاب کریں، جس کا اعلان وہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ جذبات میں آ کر کوئی رد عمل دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر اسٹریٹجک لحاظ سے صبر و تحمل سے کام لیا گیا تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ بھارتی فضائی حملے میں پاک فضائیہ نے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جن میں تین جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان نے ان کی اکثریت کو بھی مار گرایا۔ بھارت مایوسی کے عالم میں اپنی اشتعال انگیزی سے پاکستان کو رد عمل دکھانے اور کوئی غلطی کر بیٹھنے پر مجبور کر رہا ہے۔ لیکن پاکستان نے اب تک بھارت کو مایوس کیا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ملک کی سول اور ملٹری قیادت مشتعل نہیں ہوگی۔ پاکستان کے عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کا جشن منائیں، بھارت کی مایوسی سے لطف اندوز ہوں تاکہ انہیں مزید غلطیوں پر مجبور اور مزید شرمندگیوں کو سمیٹنے کیلئے تیار کیا جائے۔ ہمیں بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی جنگ میں مہرہ بننے کی ضرورت نہیں۔ غلط معلومات اور جذباتی چال بازی ایسے طریقے ہیں جو بھارت ہمیں اندرونی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم عجلت کا مظاہرہ کیے بغیر اور غیر مصدقہ خبریں پھیلائے بغیر بھارت کے بیانیے کو پھیلانے میں حصہ نہ ڈالیں۔ قسمت ان لوگوں کا ساتھ دیتی ہے جو دباؤ میں بھی پرسکون رہتے ہیں۔ بھارت کو اپنی ہی مایوسی اور غلط مہم جوئی کے نتائج کا شکار بننے دیں۔ ہمیں بحیثیت قوم متحد، پرعزم اور دانشمند رہنا چاہئے۔
انصار عباسی

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کو کی ضرورت رہا ہے

پڑھیں:

چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ آصفہ بھٹو

سٹی 42 : خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ 

پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے، تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے، ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے ۔ 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خاتونِ اوّل نے کہا کہ خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے، دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور تشخیص کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل میموگرافی یونٹس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے فروغ کی ضرورت ہے۔ میڈیا، تعلیمی شعبے اور مذہبی رہنماؤں سے ملک گیر آگاہی مہم میں کردار ادا کر ے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • قائد اعظم کےپاکستان سے نوآبادیاتی قوانین کو ختم کرنا چاہئے ،تجزیہ کار
  • کیا واقعی ہم آزاد ہیں؟
  • بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
  • بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو ایسا جواب ملے گا کہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ آصفہ بھٹو
  • نوجوانوں کو جدید علوم اور ڈیجیٹل مہارت دینا وقت کی ضرورت ہے، سردار ایاز صادق
  • مودی کے پاس استعفے یا کنٹرولڈ آپریشن کا آپشن، اب کی بار پہلے سے زیادہ سخت جواب ملےگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ’کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور ہو گا،‘ عاصم منیر
  • ایف بی آر کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے بڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے ‘ خادم حسین
  • بھارت خطہ میں عدم استحکام پر بضد، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دورہ امریکہ، تعاون جاری رہے گا: فیلڈ مارشل